سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایک اور پہاڑی پر آگ لگ گئی، بدھ کی شام سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد کی پہاڑی میں آگ لگ گئی جو تیزی سے آبادی کی طرف پھیلنے لگی، ریسکیو1122کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش شروع کی تاہم اخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور ریسکیو آپریشن جاری رہا۔
