Swat

مٹہ میں عورت نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں خاتون نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت ذادہ خان کے مطابق نواحی علاقہ بیدرہ کے موضع بیجورہ کی رہائشی خاتون مسماۃ (ع) زوجہ عبداللہ نے فائرنگ کرکے حضرت بلال ولد عبدالکبیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزمہ نے پولیس اسٹیشن آکر گرفتاری دیدی اور اپنے بیان میں کہاکہ وہ کھیتوں میں کام کرنے جاتی تو گزشتہ دو سال سے مقتول اسے حراساں کرنے کی کوشش کرتا جس پر اس نے پستول اٹھا کر جانا شروع کیا گذشتہ روز بھی مقتول نے اس حراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔