Swat

دریائے سوات، پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔پانی کی سطح اوپر آنے سے تحصیل کبل کا گاؤں ڈیلے زیر آب آنے کا خدشہ۔کئی ایکڑ اراضی اور باغات پانی میں بہہ گئے۔متعدد مکانات کو خالی کرکے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے۔دریائے سوات میں جگہ جگہ ایکسیویٹر ز کے ذریعے ریت،بجری اور کرش کے لئے پتھر نکال کر ڈمپنگ سے سیلاب کے خطرات سرمنڈلانے لگے ہیں۔سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد برف تیزی سے پگھلنے کے بعد دریائے سوات کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کئی مقامات پر اراضی اور باغات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ تحصیل کبل کا گاؤں ڈیلے مکمل طور پر زیر آب ہونے کا خدشہ ہے۔پانی سے باغات اور کھڑی فصلیں دریا برد ہوچکی ہیں اور مسلسل کٹاؤ جاری ہے۔متعدد مکانات بھی زیر آب آچکے ہیں۔ لوگ مکانات خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ چارباغ کے لوگ ایکسیوٹرز کے ذریعے ریت بجری نکالتے ہیں اور ملبہ ڈمپ کررہے ہیں جس پر پانی کا رخ ڈیلے کی طرف ہوگیا ہے۔تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی اور تحصیل کونسلر ریاض احمد نے علاقے کا دورہ کیا اور حکومت سے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔