سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور گٹ میں جواں سال لڑکی نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کرلی۔ خوازہ خیلہ میں لڑکی نے زہریلی دوا کھا کراقدام خودکشی کیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے گٹ شور میں جواں سال لڑکی مسماۃ ش دختر اکبر زادہ گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے جھول گئی جسے اہلِ خانہ نے دیکھ کر فوری طور پر اسپتال پہنچا یا، مگروہاں پر وہ جاں بر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ دوسری جانب خوازہ خیلہ کے علاقے ڈھیرئی بابا میں بھی پندرہ سالہ لڑکی مسماۃ ر دختر عزت مند نے زہریلی دواکھا لی جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
