سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے کچھ علاقوں میں گذشتہ روز ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ سوات میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو کئی دنوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ مون سون بارشوں کی وجہ سے گرمی کا زور کم ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
