Swat

آڑھتیوں کے گروپ نے مین روڈ پر سبزی منڈی لگادی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ شہر کی سبزی منڈی اوڈیگرام منتقلی کو آڑھتیوں کے ایک گروپ نے ”میں نہ مانو ں“ کااعلان کرکے مین روڈ پر ہی سبزی منڈی سجادی۔ مین روڈ پر بولیوں اور سامان کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ مبینہ سیاسی مداخلت کی بنا پر انتظامیہ آڑھتیوں کے خلاف کارروائی سے معنی خیز طور پر گریزاں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ شہر کی سبزی منڈی کو سیل کرکے اوڈیگرام میں نئی منڈی میں منتقلی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود شیر عالم گروپ کے آڑھتیوں نے اوڈیگرام جانے سے انکار کردیا ہے اور تختہ بند میں خودساختہ منڈی کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ اس گروپ کے افراد نے پرانی سبزی منڈی کے سامنے مین مدین روڈ پر ہی سبزی منڈی سجائی ہے۔ سامان لاد کر بولیاں در بولیاں ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ساتھ احتجاجی کیمپ بھی لگا کر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے، لیکن مقامی ایم پی اے اور حکمران پارٹی انتظامیہ کی اَشیر باد حاصل ہونے پر انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس پر شہریوں نے سخت درعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔