Swat

سیدوشریف، کمسن ڈرائیور کے ہاتھوں تیز رفتاری کے باعث کار گھر میں گھس گئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدوشریف میں تیزرفتار کار گھر میں گھس گئی۔ دیوار گرنے سے کھڑی موٹر کار کو نقصان پہنچا۔ موٹر کار چلانے والا کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق سیدوشریف میں موٹر کار نمبر 2605 تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سولہ سالہ فرمان خان سے بے قابو ہوکر گھر میں گھس گئی جس کے نتیجے میں دیوار گرگئی اور گھر میں کھڑی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیدوشریف پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں