Swat

خپل کور ماڈل سکول کا محمد معاذورلڈ سکاوٹ جمبوری میں صوبہ کی نمائندگی کرے گا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے جماعت سیکنڈ ائیر کا طالب علم محمد معاذ 22 جولائی 2019ء سے امریکہ میں ورلڈ سکاؤٹ جمبوری میں صوبہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرے گا۔سکاؤٹ محمد معاذ ورلڈ سکاؤٹ آرگنائزیشن کے خرچے پر ورلڈ سکاؤٹ جمبوری میں پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کی طر ف سے نمائندگی کرے گا۔انہوں نے پچھلے سال صوبہ خیبر پختونخوامیں سکاؤٹنگ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے صدر پاکستان اور چیف سکاؤٹ آف پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے پہلے چیف کمشنر ایوارڈ قائداعظم سکاؤٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔