Swat

مینگوہ یخ کوہے، 2جواں سال کزن مدرسہ سے پراسرار طور پر لاپتہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے علاقے یخ کوہے سے 2جواں سال کزن مدرسہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ 9دن گذرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔ چودہ سالہ عمران ولد شاہ وزیر اورچودہ سالہ عدنان ولد گل محمددونوں گھر سے نکل کر مدرسہ گئے، لیکن گھر واپس نہیں آئے۔ تلاش بسیار کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جن کے والدین انتہائی پریشان ہیں۔ والدین نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوں، تو پولیس اسٹیشن رحیم آباد نمبر 0946-9240389یا موبائل نمبر 0347-9065119پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں