Swat

دریائے سوات بپھر گیا، اُتروڑ گبرال روڈ کا ایک حصہ زیرِ آب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی کالام کے قریب دریائے سوات میں طغیانی آنے سے اُتروڑ گبرال روڈ کا ایک حصہ پانی میں بہہ گیا۔ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پانی آباد ی میں داخل ہوگیا۔ مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع کونسلر ملک دلدارحسین نے ضلع ناظم اور دیگر حکام کو تحریری طورپر آگا کردیا۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی برف اور گلیشئرز تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے سوات کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ وادئی کالام کے قریب اتروڑ گبرال روڈ بھی پانی کی زدمیں آگئی ہے۔ ایک کلومیٹر سے زائد روڈ پانی کی نذر ہوچکی ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ پانی قریبی عمارتوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔