Swat

رحیم آباد، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت دو بچے زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  رحیم آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ناصر اور نعیم رسول شاہ سے بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران تکرار کے بعد ملزمان نے رسول شاہ ولد گل رحیم ساکن کلاکلے کبل پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں ا ٓکر خاتون مسماۃ (ز) اور دو راہگیر بچے ابوبکر اور اسامہ بھی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وجہ تنازعہ زن بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔