Swat

کوزہ بانڈئی، چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم کے اہل خانہ کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں 6سالہ بچے کے ساتھ جنسی تشدد،علاقائی جرگہ نے ملزم کے اہلخانہ کو 3دن کے اندرعلاقہ چھوڑنے کا حکم دیدیا،گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں سولہ سالہ سفاک ملزم احسان اللہ نے چھ سالہ بچے عبداللہ کوجنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم علاقہ مشران کے جرگہ نے ملزم احسان اللہ کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ملزم کے اہلخانہ کو تین دن کے اند ر اندر علاقہ چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے جرگہ میں علاقہ عمائدین کے علاوہ ایس ایچ او کانجو غنی رحمن بھی موجود تھے جنہوں نے جرگہ کو پولیس کی تفتیش اور کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔