سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں دو ہائی ایس آپس میں ٹکرانے سے گل باچا اور دواخان زخمی ہوگئے۔ خریڑئی میں رکشہ کی ٹکر سے حضرت علی زخمی ہوگیا۔ گوالیرئی میں موٹر کا کھائی میں گرنے سے شاکراللہ اور دوست محمد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
