Swat

مینگورہ، سرِ شام ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے تاجر کو لوٹ لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے تجارتی مرکز میں ڈاکوؤں نے سرِ شام ڈکیتی کرتے ہوئے تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکوں جن میں دو نقاب پوش اور ایک بغیر نقاب کے ہے، ایک گلی سے نکل کر شہر کے تجارتی مرکز تاج چوک میں عبید ٹریڈرز میں داخل ہوتے ہیں۔ تاجر کی مزاحمت پر اس پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کرکے دراز میں موجود لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ مینگورہ پولیس نے تاجر عبید کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔