Swat

بحرین، سیلفی کا شوق دو سیاحوں کو دریامیں لے ڈوبا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  بحرین کے علاقہ دارولئی میں کراچی سے آنے والی سیاح لڑکی سیلفی بناتے ہوئے دریا ئے سوات میں ڈوب گئی۔ باپ نے بیٹی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگادی۔ نتیجتاً دونوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 17 سالہ اریش سکنہ کراچی دریائے سوات کے کنارے موبائل سے سیلفی بنارہی تھی کہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں ڈوب گئی۔ قریب کھڑے والد نجیب شجاع نے بیٹی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے وہ بھی موجوں کی نذر ہوگیا۔مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی لاش مدین اور ان کے والد کی لاش آئین کے مقام پر دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی جس کے بعد نعشوں کو کراچی روانہ کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔