Swat

سوات سورہ کیس کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سورہ کیس کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔سورہ کی بھینٹ چڑھائی جانے والی بچی اور معذور لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا گیا۔تحصیل چارباغ کے علاقے کنڈؤمیں شیرزادہ نامی شخص کی معذورجواں سال لڑکی مسماۃ (و) دختر حضرت امین کے ساتھ مبینہ تعلقات ہونے پرجرگہ نے دونوں کی شادی کرائی، تو شیرزادہ کی تیرہ سالہ بیٹی مسماۃ شازمہ کو سورہ قراردیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نکاح خواں سمیت13افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیاہے۔ متاثرہ لڑکی شازمہ اور معذور لڑکی مسماۃ (و) کو دارلامان منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔