Swat

سوات پولیس کے خلاف وکلا جمعہ کو ہڑتال کریں گے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے وکلا کل جمعہ کو سوات پولیس کے خلاف مکمل ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ خیبر پختون بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان کے مطابق سوات پولیس کے اہلکاروں نے سینئر قانون دان گل محمد کٹانہ کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا اور سوات پولیس نے واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے کل جمعہ کو ہائی کورٹ اور ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں وکلا سوات پولیس کے خلاف احتجاج اور عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔