سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر عظمت حنیف اورکزئی نے دورہ سوات کے دوران صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانہ ”خپل کور فاؤنڈیشن“ اور خپل کور ماڈل سکول کا دورہ کیا۔ محکمہ اطلاعات سوات کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر محمد علی نے انہیں یتیم بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے اپنے ادارے کے کردار اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ عظمت حنیف اورکزئی نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت اور کردارسازی کیلئے خپل کورویلج پراجیکٹ کی بطور خاص تعریف کی اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کی جانب سے بھی بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا۔
Swat
