Swat

پولیس کا نامناسب رویہ، سوات سمیت ڈویژن بھر کے وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  کبل پولیس اسیشن میں گل محمد ایڈوکیٹ کے ساتھ پولیس کے نامناسب رویہ کے خلاف سوات سمیت ڈویژن بھر کے وکلا نے عدالتی کا رروائی کا بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہیں کی گئی۔ وکلا نے کبل پولیس کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ بھی کیا۔ تحصیل کبل کے سینئر ایڈوکیٹ اور کبل بار کے سابق صدر سردارگل محمدخان کے ساتھ کبل پولیس سٹیشن میں نارواسلوک کے خلاف ڈویژن بھر کی طرح سوات بارایسوسی ایشن کے وکلا نے احتجاجاً عدالتوں سے بائیکاٹ کیا اور واضح کیا کہ کبل پولیس سٹیشن میں پولیس نے ایک خاتون کو لاک اَپ میں بندکردیاتھا جس پر سردارگل محمدخان نے پولیس سٹیشن آکرپولیس سے استفسار کیا کہ قانون کے مطابق کسی خاتون کو حوالات میں بندنہیں کیاجاسکتا جس پر پولیس نے وکیل پر تشدد کرکے حوالات میں بندرکھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری طورپرکارروائی عمل میں لائی جائے اورسردارگل محمدخان کے خلاف جو جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی اسے ختم کردیاجائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔