سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) دیر سے ملم جبہ سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔ دیر سے آنے والے سیاح ملم جبہ سے عشا کے وقت واپس آرہے تھے کہ سیر کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں محمدرسول اور تیرہ سالہ بچی ثنا جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
