Swat

پی ٹی آئی اپر سوات کے کارکنوں کا ڈیڈک چیئرمین شپ کے لیے تحریک کاآغاز

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پاکستان تحریک انصاف اپر سوات کے کارکنوں نے ڈیڈک چیئرمین شپ کے لیے تحریک کاآغاز کردیا۔ حلقہ پی کے 2 اور 3 کے کارکنوں کے ساتھ ملاقاتوں اور بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔اس حوالے سے کالام میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عزیز کالامی، ابرار کوہی سمیت دیگر سرگرم کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ محمود خان حلقہ پی کے 2سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کو ڈیڈک چیئرمین یا وزارت دینے کا اعلان کریں۔ کیونکہ میاں شرافت علی نے پی ایم ایل ن کے صدر امیر مقام کو بھاری ووٹوں سے ہرایا تھا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی کے 2 اور 3 میں کارکنوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور ان کو اس تحریک پر آمادہ کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔