Swat

بریکوٹ اسپتال میں میڈیا کوریج پر خودساختہ پابندی، صحافی سراپا احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   بریکوٹ اسپتال میں میڈیاکوریج پرپابندی کے خودساختہ نوٹس لگادئے گئے جس پر صحافیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ بریکوٹ کے سرکاری اسپتال میں انتظامیہ کی طرف سے ایسے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں لکھا گیاہے کہ پیمرا نے تمام سرکاری اسپتالوں میں میڈیاکے کوریج پرپابندی لگادی ہے۔کوئی بھی صحافی یا میڈیا نمائندہ کسی بھی اسپتال میں کوریج نہیں کرسکتا، نہ ویڈیو اور فوٹو بناسکتا ہے۔ اس پر سوات میڈیا ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل کا اظہار کیاہے اور اس کو میڈیاپر خودساختہ پابندی قرارد یا ہے۔ کیوں کہ پیمرا یا خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے اس طرح کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ہشام خان سے رابطہ کیاگیا، توا نہوں نے لاعلمی کا اظہارکیا اوراس کی تحقیقات کو حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں