Swat

چمتلئی، ٹرک الٹنے سے 3 افراد زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے چمتلئی میں گلگت سے مینگورہ جانے والے ٹرک کے الٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ٹرک الٹنے سے مینگورہ بشام روڈ بھی بندہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی کے مقام پر ٹرک تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گاڑی روڈ پر الٹنے سے ٹریفک بھی جام رہی تاہم بعدازاں گاڑی کو روڈ سے ہٹاکر ٹریفک بحال کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔