سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) دکوڑک کے مقام پر پل کی تعمیر کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا۔گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں مسافروں، بچوں، خواتین اور ضعیف افراد شدید گرمی سے پریشانی کا شکاررہے۔علاقے میں بسااوقات ٹریفک جام کے مسائل ختم کرنے کیلئے عوامی حلقوں کا ٹریفک کے اعلیٰ حکام سے کانجو روڈ پر صورت حال کا نوٹس لے کر لوگوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ۔ سوات کی تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کانجو، علی گرامہ تاکوزہ بانڈئی میں گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام رہا جس کی وجہ دکوڑک کے مقام پر پاک آرمی کی جانب سے سٹیل پل کا مرمتی کام بتایا جا تا ہے۔تاہم اس روڈ پر اکثر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جس پر عوامی حلقوں نے ٹریفک کے اعلیٰ حکام سے کانجوروڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیا ہے۔
Swat
