Swat

برہ بانڈئی،مسلح افراد کی اے این پی رہنما پر فائرنگ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں اے این پی کے مقامی رہنما روح الامین کے کلینک پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ ملزمان 2 موبائل چھین کر 10 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے رفوچکر ہوگئے۔ تعاقب کرنے پر ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں روح الامین اپنے کلینک میں موجود تھا کہ اس دوران دو مسلح افراد مریضوں کا روپ دھار کر داخل ہوئے اور ان سے دو موبائل چھین کر یہ کہہ کر چلے گئے کہ دس لاکھ روپے کا بندوبست کریں۔ملزمان کے نکلنے پر انہوں نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کانجو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔