Swat

پیرامیڈیکس کا مظاہرہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت برقرار رکھنے کا مطالبہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سنٹرل ہسپتال میں پیرامیڈیکس کا مظاہرہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے قائدین میاں گل علیم، محمد ایاز، طارق، فضل سبحان، نوید اقبال، عزیز الرحمن اور دیگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت برقرار رکھی جائے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع میں ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی قائم ہیں، جہاں پر مریضوں کو سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتال میں بھی مختلف شعبوں کے انچارج پیرامیڈیکس کو ہٹا کر نئے پیرامیڈیکس تعینات کئے گئے ہیں جو کہ ہماری حق تلفی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں