سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے برشیرپلم میں دو کمسن بہنیں غلطی سے زہریلی دوا کھانے سے بے ہوش ہوگئیں،پولیس ذرائع کے مطابق برشیرپلم میں حسن خان نامی شخص کی دو کمسن بیٹیوں نو سالہ حبیبہ اور بارہ سالہ نائلہ نے غلطی سے گھر میں موجود زہریلی دواکھالی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی دونوں بچیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
