Swat

سیلاب سے متعلق غلط اطلاع، نزلہ میڈیا کو آرڈی نیٹر پر ڈال دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب سے متعلق غلط اطلاع کرنے والے ضلعی آفیسر نے سارا نزلہ میڈیا کوآرڈی نیٹر پر ڈال کر عہدے سے ہٹادیا۔ڈی او ریسکیو1122 سوات نے انتظامیہ آفیسران کے وٹس ایپ گروپس سے اپنے غلط میسیجز ڈیلیٹ کر دئے۔گذشتہ رات کالام اور بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے متعلق ریسکیو کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمران یوسفزئی کی جانب سے حکام کے وٹس ایپ گروپس میں سیلاب کے میسجز دئے گئے اور کالام میں شدید سیلاب اور روڈ ز کے تباہ ہونے کی اطلاعات دی گئیں۔عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی،جس سے دریائے سوات کے کنارے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔لوگوں نے رات جاگ کر گزاری اورخوف و ہراس کا شکار رہے۔حکام نے نوٹس لیا توانہوں نے فوری طور پر اپنے میسیجز ڈیلیٹ کردئے۔بعد میں ڈسٹرکٹ آفیسر عمران خان نے سارا نزلہ میڈیا کوآرڈینیٹر پر ڈالا اور اسے عہدے سے ہٹا دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔