Swat

سوات میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو بھی مینگورہ شہر سمیت بیشترعلاقوں میں تیز بارش ہوئی،جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوا اور ندی نالیوں میں طغیانی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں رواں ہفتہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے کنٹرول سینٹر قائم کر دئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں