Swat

سوات میں انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سپیشل پولیس کمانڈوز نے انسداد دہشتگردی مشقوں کاآغازکر دیا۔جس کی نگرانی پولیس آفیسران کررہے ہیں تاکہ ناخوشگوار واقعات میں انسانی قیمتی جانوں کے کم سے کم ضیاع اور ریسکیو مشن میں محصور افراد کو بہ خیر وعافیت نکالنے اور دشمن کو حراست میں لیا جاسکے۔پولیس ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں تمام اہم، حساس اورعوامی مقامات پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ تمام ایس ایچ او کو اپنے تھانوں کی حدود میں ایسی مشقوں کامظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان مشقوں میں پولیس سپیشل کمانڈوزکے علاوہ آر آر ایف ٹروپس،ایلیٹ کمانڈوٹروپس،بم ڈسپوزل اسکواڈ،بکتر بند دستے حصہ لے رہے ہیں۔ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مشقوں سے پولیس کی ریہرسل ہوگی تاکہ وقت آنے پر پولیس جواں مردی کا مظاہرہ کرسکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں