Swat

سوات، جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا۔ مرغزار کے جنگل میں بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے کئی پودے جل گئے۔ ریسکیو 1122کے اہلکارو ں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بڑی تعداد میں پودے جلنے سے محکمہ جنگلات کی جانب سے سونامی بلین ٹری کے حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق گزشتہ رات وادیئ مرغزار کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی سے کئی قیمتی پودے جل گئے جبکہ درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔سوات میں آئے روز جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوسکے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں کے دوران کوٹلئی،منگلور،فضاگٹ، سیدوشریف،،لوئے بنڑ دنگرام،خونہ چم،کوزہ بانڈئی سمیت دیگر مقامات پر پہاڑیوں اور جنگلات میں آتشزدگی سے بڑی تعداد میں پودے جل کرراکھ ہوچکے ہیں،لیکن ابھی تک حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات معلو م نہ ہوسکی ہیں۔جس پر عوامی حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انکوائری مقرر کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں