Swat

ضلع کونسل سوات کا بجٹ اجلاس 6اگست سے شروع ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ضلع کونسل سوات کا بجٹ اجلاس 6اگست سے شروع ہوگا۔ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع ناظم سوات نے ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس برائے مالی سال2019-20 مورخہ 6,7 اگست 2019بروز منگل بہ مقام نیاتعمیر شدہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال واقع عقبہ سیدو شریف طلب کیا ہے۔ جس میں ضلعی حکومت سوات کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کونسل کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ تمام ضلعی ممبران و ضلعی حکومت کے ماتحت محکموں کے سربراہان سے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔