Swat

منگلور، پہاڑی علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے پہاڑی علاقہ ازبکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے صاحب زادہ کے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں صاحب زادہ موقع پر جاں بحق اور ان کا بھائی حمد علی شدید زخمی ہوا، جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں