سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد سے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 میں جس جس ٹیوب ویل میں خرابی ہے، اسے ہنگامی بنیادوں پر فعال بنا کر جلداز جلد عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔ وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں حلقہ پی کے 5 میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سی او کے علاوہ آپریشن منیجر میاں شاہدعلی،ایس ڈی او اور دیگر حکام موجود تھے۔ چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں پانی کی قلت کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ رنگ محلہ،اخترآباد،باچا محلہ اوردیگر علاقوں کے ٹیوب ویلز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے اور عوام کو جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
