Swat

مینگورہ، ”کیپرا“ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیر اہتمام سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے مینگورہ سوات میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ورکشاپ میں تمام سرکاری محکموں بہ شمول ایجوکیشن، ہیلتھ، ایگریکلچر، سوشل ویلفیئر اور دوسرے ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ کیپرا اور ورلڈ بینک (ایم ٹی ڈی ایف) کے اشتراک سے فضاگٹ مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات کے حصول اور ٹھیکوں کے اجرا میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی عملداری یقینی بنانا ہے۔ شرکائے ورکشاپ نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مستقبل میں اس کے بہت سے فوائد ہوں گے اور یہ حکومتی نظام میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں