سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آفات کے دوران زندگی بچانے کے گُر سکھانے والے امریکہ سے آنے والے بین الاقوامی ماہرین چاڈ مائیکل کیل (ڈسکوری چینل)، رضا ایرک (نیشنل جیوگرافک) اور کوڈی شیر ووڈ (آکسیجن) نے سوات کے نوجوانوں کو سوات کے جنگلات اور پہاڑوں میں ماحول دوست سیاحت اور آفات کے دوران زندگی بچانے کے گُر سکھائے۔ بعد میں اس حوالے سے ایس پی ایس کالج میں منعقدہ دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں آج کے نوجوان اور جوان دونوں قدرتی ماحول سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ شمالی علاقہ جات کے جوانوں میں پہاڑوں اور قدرتی ماحول سے محبت پیدا کی جائے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول سوات دنیا میں سب سے خوبصورت علاقے ہیں، جہاں پوری دنیا سے پہاڑوں سے محبت کرنے والے بے تاب ہیں۔
Swat
