Swat

محکمہ واپڈا اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، عبدالرحیم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے جنرل سیلز ٹیکس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا کو خبردار کیا ہے کہ محکمہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ اگر اس قسم کے ہتھکنڈوں کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا، تو پھر پورے ملاکنڈ ڈویژن کے صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت کی دوغلی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف باہر ممالک سے امداد حاصل کرکے متاثرہ علاقوں پر زکوٰۃ اور خیرات تقسیم کرتے ہیں۔ دوسری طرف اس علاقے کے باسیوں پر غیر قانونی اور ظالمانہ ٹیکس لگانے کی مذموم کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام 10 سال سے جس اذیت، مصیبت اور کرب کی زندگی گزار رہے ہیں، اس کا ان بے حس حکمرانوں کو سرے سے احساس نہیں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس لاگو کرنا دن کے خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔ اگر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔