Swat

سوات فورم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ودودیہ ہال سیدو شریف میں کنونشن کا انعقاد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سواتی قوم کی تقسیم اور ان کے دربدر ہونے کے پانچ سو سال مکمل ہونے پر سوات فورم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ودودیہ ہال سیدو شریف میں کنونشن منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر محمد شرین سواتی، ارکان قومی اسمبلی پرنس نواز الائی، صالح محمد سواتی، ایم پی اے بابر سلیم، یورپ، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک سے آنے والے سواتی قوم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سواتی قوم پانچ سو سال پہلے سوات میں آباد تھی، لیکن1519ء میں جب یوسف زئی قبیلے نے سوات پر حملہ کیا، تو اس وقت موجود سواتی قوم یہاں سے دربدر ہوئی، جس میں زیادہ لوگ ہزرہ ڈویژن میں جاکر آباد ہوئے۔ مقررین نے کنونشن کے شرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ سواتی قوم اب بھی متحد ہے اور سوات میں اس کنونشن کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ سواتی اور یوسف زئی قبیلے میں اختلافات ختم ہوجائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔