Swat

کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، یونیورسٹی، کالجوں اور سکول کے طلبہ سراپا احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف یونیورسٹی، کالجوں اور سکولوں کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے۔سوات یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے کے خلاف واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے کہا کہ بھارت 35 اے میں تبدیلی کرکے مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، جو مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت ختم کرنے کی سازش ہے۔ گورنمنٹ جہانزیب کالج، ڈگری کالج مینگورہ اور مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے طلبہ نے بھی احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں