سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کورٹ میرج کے بعد مخالفین نے مجھے اور میر ی بیو ی پر تشدد کیا اور اب میر ی بیوی کو ساتھ لے گئے ہیں۔ مخالفین کی جا نب سے جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا گیا جس کی وجہ سے رشتہ داروں کے ہمراہ جیل بھی گئے۔ میر ی بیوی اور میر ی جا ن کو خطرہ ہے۔ بیوی کو خاندان والوں سے آزاد کر کے تحفظ فراہم کیا جا ئے، ان خیالات کا اظہار امین خان ولد احمد دین ساکن ڈب چنکو لئی خوازہ خیلہ نے خوازہ خیلہ میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ما ہ پہلے مسما ۃ (ع ش) دختر رحیم سے میر ی شادی مقامی عدالت میں ہو ئی تھی۔ شادی کے بعد لڑکی کے خاندان والوں نے خوازہ خیلہ گا ؤں بابو کے مقام پر مجھے اور میر ی بیو ی کو گاڑی سے اُتارکر تشدد کیا اور ساتھ ہی فائرنگ بھی کی ہے جس میں ہم محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس کی وجہ سے ہم جیل بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ میر ی بیو ی کے والد رحیم زادہ، بخت زادہ اور میاں اول اور ان کے دیگر رشتہ داروں سے مجھے اور میر ی بیو ی کو جا ن کا خطرہ ہے۔ انہوں نے ڈی پی او سوات سے اپیل کی ہے کہ وہ میر ی بیوی کو خاندان والوں سے آزاد کر یں اور ہم دونوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Swat
