Swat

سوات کے 10 ہزار طلبہ کا داخلوں سے محروم رہنا تشویشناک ہے، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ ضلع سوات کے 10 ہزار طلبہ کا کالجوں میں داخلوں سے محروم رہنا تشویشناک ہے۔ حکومت فوری طور پر نوٹس لے۔ مینگورہ شہر میں فوری طورپر دو گرلز اور دو بوائیز کالجز کو کرائے کی بلڈنگ مہیا کرکے محروم طلبہ کو داخلہ دیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضلع سوات آبادی کے لحاظ سے صوبے کا دوسرا بڑا ضلع ہے۔10 ہزار سے ز ائد طلبہ و  طالبات کا کالج داخلوں سے محروم رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں روز بروز آبادی بڑھ رہی ہے اورنئے کالجوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے مزید طلبہ و طالبات کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنامشکل ہوجائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔