Swat

سوات، یوم پاکستان کے حوالہ سے گرلز سپورٹس میلہ کا انعقاد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری تقریبات کے دوران ضلعی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سپورٹس میلہ سجایا گیاجس میں سرکاری اسکولوں کی طالبات نے خوب جوہر دکھائے۔ اسپورٹس کمپلیکس مینگورہ میں سجنے والے میلے کا انعقاد ضلع کونسل کی سپورٹس کمیٹی نے کیا تھا جس کا باقاعدہ افتتاح ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان،ضلعی اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مقصودعلی خان،چیئرپرسن اسپورٹس اینڈ کلچر میڈم نسیم اختر بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ضلعی حکومت کی جانب سے منعقدہ ا سپورٹس میلے میں سرکاری اسکولوں کی طالبات نے اپنے اندرچھپی صلاحیتوں کا اظہار کیا اورشرکا سے داد وصول کی۔ تائیکوانڈوکی کھلاڑیوں نے میدان میں خوب رنگ دکھائے۔ رسہ کشی کے دنگل میں طالبات نے خوب جوہر دکھائے۔ بوری ریس میں بھی بچیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں