Swat

واسا،عیدِ قرباں کے لیے جامع پلان تشکیل، عملہ کی چھٹیاں منسوخ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے عید قرباں کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا۔ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ،جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کر دی گئیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد خان اور ڈپٹی جنرل منیجر آصف سلیم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں عید قرباں کے لیے خصوصی پلان کا اعلان کیا گیا ہے جس میں صفائی اور پانی کی بروقت سپلائی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کے فضلے اور آلائشوں کو ٹھکا نے لگا نے اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اضافی سٹاف اور گاڑیاں بھی حاصل کرلی گئی ہیں جو شہر بھر کی گندگی کو بروقت اکٹھا کرکے ٹھکانے لگائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ عوام کو چوبیس گھنٹے 1334 پر رابطہ رکھنے اور انہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔