Swat

ن لیگ سوات کا مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سوات نے پارٹی کے نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک میں مظاہرین سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ناکامی کے بعد محسن پاکستان میاں نواز شریف کو گرفتار کیا، جس کے بعد لیگی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جب مریم نواز نے بڑے اجتماعات کا آغاز کیا، تو پہلے حکومت نے میڈیا پر پابندی لگادی اور اب مریم نواز کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔