سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پولیس ٹریننگ سکول سوات میں آٹھویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد سعید خان وزیر تھے۔ سکول میں آٹھویں بیچ میں 254 پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی جن کا تعلق خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر بگل بجا یا گیا جس کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔مہمانِ خصوصی نے سلامی لی اور تقریب کے اختتام پر بہتر کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ آخر میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکار اپنے اضلاع کوروانہ ہوگئے۔
