Swat

گاشکوڑ، شوہر نے بیوی کو پہاڑی سے گرا کر قتل کر دیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  خوازہ خیلہ کے علاقہ گاشکوڑ میں بیوی سے تنگ شوہر نے بیوی کو پہاڑی سے گرا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شیر باچا بیوی کے ساتھ پہاڑی پر گیا تھا، جہاں موقع پاکر اس نے اپنی اہلیہ 45 سالہ مسماۃ(ت) کو دھکا دے کر پہاڑی سے گرادیا جس کی وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی پاؤں پھسلنے سے گر رہی تھی اور اس نے اس کو بچانے کی کوشش کی، لیکن اس کے ہاتھ میں اہلیہ کا برقعہ آگیا اور وہ پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔