Swat

عید الاضحیٰ، بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عید کی چھٹیوں کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا۔ عید کے دوسرے روز بڑی تعداد میں سیاح سوات آئے۔ فضاگٹ، مرغزار، مالم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، مہوڈنڈ اور سوات کے دیگر پر فضا مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھنے میں نظر آیا۔ آج یوم آزادی کے موقع پر بھی لوگوں نے ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ کی ہے اور آج بھی امکان ہے کہ سیاح کثیر تعداد میں سوات آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں