سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ بیرارئی میں مکان کا برآمدہ گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لائق نامی شخص کے مکان کا برآمدہ بارشوں کی وجہ سے گر گیا جس کے نیچے ملبے میں پانچ بچے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 5سالہ محسن اور6سالہ زیب اللہ کی لاشوں اور باقی بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔؎
Swat
