سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس پر موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے دریا میں گرنے سے موٹر کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کینڈا سے آنے والا 19سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ موٹر کار گرنے کے بعد ریسکیو1122نے فوری آپریشن شروع کرکے عظمت اللہ اور احمد کی لاشیں اسی دن دریا سے نکال دی اور اگلے دن دریائے سوات میں لاپتہ عبداللہ کی لاش بھی دریا سے نکال لی گئی۔ کینڈا سے آنے والے احمد کے والدین کینڈا سے حج پر گئے تھے اور اپنے بیٹے کو پاکستان بھیجا تھا۔
Swat
