سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تین مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ سیدو شریف روڈ پر موٹر سائیکل سوار کی ون ویلنگ سے پولیس اہلکار ودود زخمی ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ جرہ میں چھوٹے بھائی سے غلطی سے پستول چل جانے سے ان کی19سالہ بہن مسماۃ(س) زخمی ہوگئی۔ مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں پک اَپ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار حضرت شاہ اور سہیل زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
